29 جولائی 2026 - 03:52
نیتن یاہو کا دورہ امریکہ؛ نصف امریکی آبادی اس کی گرفتاری چاہتے ہیں

صہیونی ریاست کے وزیراعظم کے امریکہ کے دورے کے ساتھ ہی منگل کو ہونے والے ایک سروے سے معلوم ہؤا کہ اس ملک کی تقریباً نصف آبادی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حکم کے مطابق بنیامین نتنیاہو کی گرفتاری کا مطالبہ بر کر رہی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اکانومسٹ-یوگاو سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 49 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ کو چاہئے کہ نیتن یاہو کو اس ملک میں داخل ہونے پر گرفتار کر لے۔

اس سروے کے مطابق جو 25 سے 27 جولائی (نیتن یاہو کے دورے سے صرف ایک روز قبل) کیا گیا، 47 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

علاوہ ازیں 47 فیصد امریکیوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ نیتن یاہو کے اقدامات نے امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے۔

43 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے۔

دوسری جانب، صرف  19 فیصد غزہ سے تمام فلسطینیوں کی بے دخلی کی شدت سے یا کسی حد تک، حمایت کرتے ہیں، جبکہ اس سے دو گنا تعداد (41 فیصد) اس منصوبے کے خلاف ہیں۔

مختلف سروے رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صہیونی ریاست کی فوجی جارحیت کے بعد، اسرائیل کے ساتھ امریکی عوام کی حمایت اور ہمدردی پر مبنی جذبات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha